ملعون یتی نرسنگھانند کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد غازی آباد میں کارروائی

غازی آباد ۔ 5؍ اکٹوبر ۔ (اردو لائیو): مسلمانوں کے شدید احتجاج پر غازی آباد پولیس بددہن ’ بدزبان و ملعون یتی نرسنگھانند کو حراست میں لیا ہے۔بدبخت متنازعہ سوامی جو ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتا رہتا ہے نے ایک بار پھر پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں انتہائی توہین آمیز الفاظ استعمال کئے تھے’ جس پر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ نرسنگھانند نے اس قسم کی گستاخی کی ہو۔ وہ ہر بار مسلمانوں کے صبر و تحمل کا امتحان لیتا رہتا ہے۔ لیکن حکومت کی طرف سے اس کے خلاف کوئی مناسب کارروائی نہیں کی جاتی۔ اس مرتبہ اس گستاخ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ’ جس پر کروڑں شمع محمدی کے پروانوں نے اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کردیا۔
جمعہ رات دیر گئے بعد غازی آباد اور بلندشہر ملک کی دیگر ریاستوں میں ہزاروں مسلمان سڑک پر نکل آئے اور بدبخت ملعون نرسنگھانند کے خلاف نعرے بازی اور گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے۔
مسلمانوں نے غازی آباد میں واقع ڈاسنا مندر کا گھیراؤ کر لیا۔گھراؤ کے وقت ملعون نرسنگھانند مندر کے اندر ہی موجود تھا۔ پولیس نے کسی طرح رات 12 بجے تک احتجاجیوں کو مندر کے باہر ہی منتشر کردیا۔
اس احتجاج کو بڑھتا دیکھ کر پولیس نے بدبخت ملعون نرسنگھانند کو حراست میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی ڈاسنا مندر کے باہر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
میرٹھ، متھرا’ مرادآباد’ حیدرآباد’ مہاراشٹرا اور ملک کی دوسروں ریاستوں میں بھی مسلمان شدید احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔