مسلم دنیا
حسن نصر اللّٰہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا مقام خفیہ رکھنے کا فیصلہ

بیروت ۔ 2؍ اکٹوبر ۔ (ایجنسیز): لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید رہنما حسن نصر اللّٰہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا مقام خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اسرائیل کے ممکنہ حملوں سے بچا جا سکے۔
حسن نصر اللّٰہ 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں بیروت میں شہید ہوگئے تھے، اور اب ان کی تدفین کے لیے عراق کے نجف اشرف، کربلا یا ایران کے کسی مقام پر غور کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پر نماز جنازہ اور تدفین ان ہی مقامات میں سے کسی پر ہو سکتی ہے۔
حزب اللّٰہ کے قریبی ذرائع نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان کی نماز جنازہ کو انتہائی مختصر اور مقام کو مخفی رکھنے پر زور دیا ہے تاکہ مزید حملوں سے بچا جا سکے۔
عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کے ساتھ شہید ہونے والے علی کرکی اور دیگر شہدا کی تدفین کر دی گئی ہے۔



