حیدرآباد
اردو خطاطی کی تربیت

حیدرآباد ۔28 / ستمبر – (احمد کمال اشرف): ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پبلک گارڈن اور ادارہ خوشنویس کے اشتراک سے اردو خطاطی کا سہ ماہی تربیت کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں 29/ستمبربروز اتوار 11 بجے دن انسٹی ٹیوٹ میں خطاطی سے متعلق پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے علاوہ موضوع سے متعلق لکچر کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ خواہشمند خواتین وحضرات اور طلباء وطالبات اپنے نام شخصی طور پر آزاد انسٹی ٹیوٹ یا فون پر درج کرواسکتے ہیں۔ تربیتی کلاسس ہر اتوار کو 11 بجے دن تا ایک بجے دوپہر منعقد کی جائیں گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9704507349 یا 9177790509 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔



