
غزہ ۔ 28؍ ستمبر ۔ (پی آئی سی): گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی جلاد فوجیوں نے 52 معصوم جانیں لے لیں’ 118 مظلموں کو زخموں سے لہولہان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں وزارت صحت نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں چار قتل عام کیے، جس میں کم از کم 52 شہری جاں بحق اور 118 زخمی ہوگئے جب کہ متاثرین کی بڑی تعداد تاحال زیر علاج ہے۔ بہت سے زخمی ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ غزہ میں نسل کشی کی جنگ، جو تقریباً ایک سال سے جاری ہے، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 41,586 شہید، 96,210 زخمی ہوگئے ہیں۔













