حیدرآباد

ملک بھر میں چاند نظر آگیا ۔ 12 ربیع الاول ’ 16 ستمبر کو ہوگی

حیدرآباد ؍ نئی دہلی ۔ 4؍ ستمبر ۔ (اردو لائیو): ہندوستان بھر میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کے مطابق 12 ربیع الاول جو کہ عید میلاد النبی ﷺ کے طور پر منائی جاتی ہے 16 ستمبر 2024ء بروز پیر کو ہوگی۔

آج حیدرآباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی مجلس علمائے دکن کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی سربراہی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری نے کی۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ آج ربیع الاول کا چاند نظر آ چکا ہے۔رویت کے مطابق یکم ربیع الاول’ 5 ستمبر 2024ء بروز جمعرات کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ 12 ربیع الاول (عید میلاد النبی ﷺ) 16 ستمبر 2024ء بروز پیر کو منائی جائے گی۔

مختلف علاقوں کی صورتحال
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورت حال مختلف رہی۔ بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا، جبکہ جہاں آسمان صاف تھا، وہاں چاند دیکھے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button