انٹرنیشنلفلسطین

غزہ میں پولیو کی ویکسی نیشن اتوار سے شروع ہوگی۔ اقوام متحدہ

نیویارک۔ 30؍ اگسٹ ۔ (ایجنسیز): عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ضروری پولیو ویکسی نیشن کے لیے محدود ‘‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف ’’ پر رضامندی ظاہر کی ہے، لیکن یہ صرف ‘‘خاص جگہوں پر اور خاص اوقات’’ میں ہوں گے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گبریسس نے کہا کہ یہ وقفے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے، اور میدان میں موجود ٹیموں کو ویکسی نیشن مہم کے آغاز کے لیے اگلے 48 گھنٹے درکار ہوں گے تاکہ تمام انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 79 فلسطینی شہید اور 77 زخمی ہوئے ہیں، اور مرکزی غزہ میں رات بھر ہونے والے ایک حملے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد شہید ہوگئے، جن میں ایک حاملہ خاتون اور ان کا غیر پیدا شدہ بچہ بھی شامل ہیں۔
چین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کی مذمت کی اور کہاکہ ہمیں کبھی بھی غزہ میں ہونے والی انسانی قیامت کو مغربی کنارے میں ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، جو مغربی کنارے کو زمین پر ایک اور جہنم بنا دے گا۔
اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں کم از کم 40,602 افراد شہید اور 93,855 زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button