ممبئی

متنازعہ بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت کا سر قلم کرنے کی دھمکی

ممبئی ۔ 27؍ اگسٹ ۔ (اردو لائیو): ہماچل پردیش کے منڈی سے بی جے پی ایم پی اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو آنے والی فلم ‘‘ایمرجنسی’’ میں سنت جرنائل سنگھ بھنڈراوالے کو دکھانے پر سر قلم کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر کنگنا کے ایک فین نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔
جس میں کچھ نہنگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ بیٹھے وکی تھامس سنگھ کنگنا رناوت کو دھمکی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر کنگنا رناوت نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے مہاراشٹرا کے ڈی جی پی، ہماچل پردیش اور پنجاب پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے کارروائی کی درخواست کی ہے۔
وکی تھامس ویڈیو میں دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ اگر کنگنا رناوت نے سنت جی کے بارے میں کچھ غلط دکھایا تو ہم ان کے لیے سر کٹوا بھی سکتے ہیں۔ جو سر کٹوا سکتے ہیں وہ سر کاٹ بھی سکتے ہیں۔
وکی تھامس کے ساتھ بیٹھے مہاراشٹرا کے رہائشی سکھ نوجوان نے کہاکہ اگر یہ فلم ریلیز کرتے ہو تو سکھوں سے چپلیں کھاؤ گے ہی، تھپڑ تو تم کھا ہی چکے ہو۔ بھارتی ہونے پر مجھے فخر ہے۔ میں مہاراشٹرئین بھی ہوں۔ ہندو بھی، سکھ بھی، مسلمان بھی… اگر فلم ریلیز ہو گئی تو چپلوں سے تمہارا استقبال ہوگا۔
آنے والی فلم کو لے کر تنازعہ میں کنگنا
ہماچل کی منڈی سیٹ سے بی جے پی ایم پی اور اداکارہ کنگنا رناوت آنے والی فلم ‘‘ایمرجنسی’’کو لے کر تنازعہ میں گھری ہوئی ہیں۔ کنگنا کی یہ فلم سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور میں لگائی گئی ایمرجنسی پر مبنی ہے۔ فلم 6 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button