این آر آئی کو بچوں کے سامنے گولیاں مارکر قتل کردیا گیا (ویڈیو)

امرتسر ۔ 25؍ اگسٹ ۔ (اردو لائیو): پولیس کے مطابق پنجاب میں امرتسر کے مضافاتی علاقے میں واقع دبرجی گاؤں میں ایک این آر آئی کو دو نامعلوم حملہ آوروں نے اس کے گھر کے اندر گولیاں مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ حال ہی میں امریکہ سے آنے والے سکھ چین سنگھ کو ان کی بیوی اور ان کی پہلی شادی سے ہوئے دو بچوں کے سامنے گولیاں مار دی گئیں۔
قتل یہ واردات 24؍ اگسٹ کی صبح 7بجکر 15 منٹ پر پیش آئی۔
تفصیلات کے مطابق سنگھ صبح کی سیر کے لیے جا رہے تھے، تبھی موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے انہیں ان کے گھر کے باہر روک لیا۔ وہ انہیں ان کے گھر کے اندر لے گئے اور ان سے ان کی لگژری کار کے رجسٹریشن کے کاغذات مانگے۔ پولیس نے بتایا کہ تنازعہ کے بعد حملہ آوروں نے سنگھ کے ساتھ مارپیٹ کی، ان پر تین گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔
ਪੰਜਾਬ ਵਿੱਚ ਅਮਨ ਕਾਨੂੰਨ ਦੀ ਸਥਿਤੀ ਬਿਲਕੁਲ ਵਿਗੜ ਚੁੱਕੀ ਹੈ, ਪੰਜਾਬ ਦੇ ਅੱਜ ਦੇ ਹਾਲਾਤ ਦੇਖ ਬਹੁਤ ਦੁੱਖੀ ਹਾਂ, ਅੱਜ ਸਵੇਰੇ ਦੁਬੁਰਜੀ, ਸ੍ਰੀ ਅੰਮ੍ਰਿਤਸਰ ਸਾਹਿਬ ਦੇ NRI ਵੀਰ ਸੁਖਚੈਨ ਸਿੰਘ ਦੇ ਘਰ ਵੜ ਕੇ ਬਦਮਾਸ਼ਾਂ ਨੇ ਸ਼ਰੇਆਮ ਗੋਲੀਆਂ ਚਲਾ ਦਿੱਤੀਆਂ।
— Sukhbir Singh Badal (@officeofssbadal) August 24, 2024
ਮਾਤਾ ਜੀ ਆਪਣੇ ਪੁੱਤ ਅਤੇ ਮਾਸੂਮ ਬੱਚਾ ਆਪਣੇ ਪਿਤਾ ਨੂੰ ਬਚਾਉਣ ਲਈ ਹੱਥ ਜੋੜ ਰਹੇ ਹਨ… pic.twitter.com/WJbQws2SAL
دو گولیاں سنگھ کے سر اور سینے کے پاس لگیں۔ واردات کے بعد سنگھ کو ایک خانگی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ یہ پورا واقعہ متاثرہ کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ فارنسک ٹیم واقعہ کی جگہ پہنچ گئی ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سنگھ کی بیوی نے الزام لگایا کہ اس حملے کے پیچھے ان کی پہلی بیوی کے خاندان کا ہاتھ ہے۔
اس دوران شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے اس واقعہ پر پنجاب میں قانون کی صورتحال پر تنقید کی ہے۔ بادل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں قانون کی صورتحال پوری طرح سے خراب ہو چکی ہے۔ میں پنجاب کی موجودہ حالت دیکھ کر بہت دکھی ہوا ہوں۔
انہوں نے ایکس پر لکھاکہ آج صبح امرتسر صاحب کے دبرجی میں بدمعاشوں نے ہمارے این آر آئی بھائی سکھ چین سنگھ کے گھر میں گھس کر کھلے عام گولیاں چلائیں۔ ماں اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے ہاتھ جوڑ کر منت کر رہی تھی اور معصوم بچہ اپنے والد کو بچانے کے لیے بھیک مانگ رہا تھا، لیکن بے رحم جرائم پیشہ افراد نے ایک نہ سنی۔ وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان کی زیر قیادت عام آدمی پارٹی کی حکومت میں ایسی وارداتیں آئے دن ہو رہی ہیں۔ پنجابی اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔



