انٹرنیشنل

حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ۔ اسرائیل کا 100 فائٹر جٹس سے جوابی وار

دبئی ۔ 25؍ اگسٹ ۔ (ایجنسیز): لبنان سے سرگرم تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 320 میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔ قطر کے میڈیا ہاؤس الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ نے اتوار کو اسرائیل کے 11 فوجی ٹھکانوں پر 320 راکٹ فائر کیے۔الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کے حملے میں ایک اسرائیلی عورت زخمی ہوئی ہے۔
حزب اللہ نے یہ حملہ اپنے ٹاپ کمانڈر فواد شکر کی موت کا بدلہ لینے کے لیے کیا۔ دراصل، اسرائیل نے 30 جولائی کو بیروت میں ایک ایئر اسٹرائیک کر کے حزب اللہ کے ٹاپ کمانڈر کو قتل کر دیا تھا۔
حزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاعی یوو گیلانت نے 48 گھنٹوں کے لیے ایمرجنسی کی اعلان کر دیا۔ دارالحکومت تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ کو بند کرتے ہوئے آنے جانے والی تمام پروازوں کو 90 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔ تاہم، بعد میں خدمات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔
حزب اللہ کے حملے کے بعد وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کابینہ کی میٹنگ بلائی۔ اس نے کہا کہ ہم پر ہزاروں راکٹوں سے حملہ ہوا ہے، جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔ نتن یاہو نے کہاکہ ہم ملک کی سلامتی کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ جو ہم پر حملہ کرے گا، ہم اسے نقصان ضرور پہنچائیں گے۔

اسرائیل نے 100 فائٹر جٹس سے جوابی حملہ کیا
حزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان میں اس کے ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے 100 فائٹر جٹس سے حزب اللہ کی راکٹ لانچنگ سائٹس پر حملہ کیا۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان حملے اُس وقت ہوئے ہیں جب غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے مصر کی دارالحکومت قاہرہ میں اجلاس چل رہا ہے۔ امریکی میڈیا ہاؤس نیو یارک ٹائمز کے مطابق، حزب اللہ نے صبح سویرے اسرائیل پر حملہ کیا۔ اس وقت امریکہ میں رات کی تاریکی تھی۔
بائیڈن رات بھر حالات پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے۔ جبکہ وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ مدد کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button