حیدرآباد

ممبئی سے حیدرآباد جانے والا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ

پونے ۔ 24؍ اگسٹ ۔ (اردو لائیو): ہفتہ کو ممبئی سے حیدرآباد کی سمت پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر’ پوڈ گاؤں ’ ضلع پونے کے پاس حادثہ کا شکار ہو گیا۔اس ہیلی کاپٹر میں کیپٹن سمیت چار افراد سوار تھے۔ حادثہ میں زخمی کیپٹن کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ باقی تین افراد کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ پونے رورل پولیس کے ایس پی پنکج دیشمکھ نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر نجی ہوائی کمپنی گلوبل ویکٹرا کمپنی کا تھا۔ واقعہ کے وقت یہ ممبئی سے حیدرآباد کی سمت پرواز کررہا تھا۔ خبر رساں ادارہ کی جانب سے حادثہ کی کچھ تصاویر جاری کی ہیں جن میں حادثہ کا شکار ہیلی کاپٹر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ میں ہیلی کاپٹر کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثہ کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button