فلسطینمسلم دنیا

اسرائیلی حملے میں حماس کے دو مجاہدین شہید

جنین’ فلسطین۔ 18؍ اگسٹ ۔ (پی آئی سی ): اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک کار پر بمباری کر کے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے دو مجاہدین کو شہید کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، صیہونی اسرائیلی فوج نے ڈرون سے جنین کے البطیحہ چوک میں ایک کار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کار میں آگ لگ گئی اور اس میں موجود افراد شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ بمباری کے نتیجے میں دو مجاہدین کی لاشیں وصول کر لی گئی ہیں، جبکہ ایک ڈاکٹر اور ایک راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والے مجاہدین کی شناخت 28 سالہ رفعت محمود رفعت صبحی داواسی اور 32 سالہ احمد ولید احمد ابو عرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ظالم اسرائیلی فوج دونوں مجاہدین کا کچھ عرصے سے تعاقب کر رہی تھی۔
قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنین کے وسط میں البطیحہ گول چکر پر فلسطینی مزاحمتی سیل کو نشانہ بنایا۔ حماس اور القسام بریگیڈ نے اپنے مجاہدین کی شہادت پر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button