انٹرنیشنل

اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کو نقصان پہنچا: چین

بیجنگ ۔ 12؍ جولائی ۔ (پی آئی ایل): حماس کے پولٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بات اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کے ساتھ ایک فون کال کے دوران کہی۔
وانگ نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان اقدامات کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی سمجھتا ہے اور اس حملے سے ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی اورعلاقائی استحکام کو خطرہ سمجھتا ہے۔
انہوں نے فلسطین کے جائز قومی حقوق کی بحالی سمیت تمام فریقین کے جائز حقوق کے تحفظ’ ایران کی خود مختاری’ سلامتی اور قومی وقار کے دفاع میں حمایت کا اظہار کیا۔
یہ بیانات 31؍ جولائی کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور اس سے ایک دن قبل بیروت میں حزب اللہ کے ممتاز لیڈر فواد شکر کے قتل پر ایران ’ حزب اللہ اور حماس کے ممکنہ رد عمل کے بیچ سامنے آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button