مسلم دنیا

بنگلہ دیش میں نئی حکومت کل حلف لے گی: آرمی چیف وقار الزماں

ڈھاکہ ۔ 7؍ اگسٹ ۔ (اردو لائیو): بنگلہ دیش میں سیاسی ہلچل کے درمیان 8؍ اگسٹ بروز جمعرات رات ساڑھے 8 بجے نئی عبوری حکومت کی حلف برداری تقریب منعقد ہوگی۔ آرمی چیف وقار الزماں نے اس کی اطلاع ذرائع ابلاغ کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ نئی حکومت 15 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی کل پیرس سے بنگلہ دیش واپس آئیں گے۔ دوسری طرف ‘‘دی ہندو’’ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں پناہ نہ ملنے کے بعد شیخ حسینہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب یا فن لینڈ جا سکتی ہیں۔
جبکہ شیخ حسینہ کے بیٹے واجد جوئے نے کہا تھا کہ انہوں نے کسی دوسرے ملک سے سیاسی پناہ نہیں مانگی ہے۔ شیخ حسینہ ابھی ہندوستان میں ہی رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button