فلسطینمسلم دنیا

عالم اسلام سے شہید اسماعیل ہنیہ کیلئے غائبانہ نمازِ جنازہ کی اپیل

غزہ ۔ یکم؍ اگسٹ ۔ (پی آئی سی) : حماس نے کل بروز جمعہ عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد تمام مساجد میں شہید اسماعیل ہنیہ کیلئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں۔ ان کی وفاداری ’ ان کے پیغام’ مشن اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کریں’ اور شہید اسماعیل ہنیہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں کریں۔
اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتل و غارت گری کی مذمت کریں اور مسجد اقصیٰ کے دفاع اور ارض فلسطین کی آزادی کیلئے آواز بلند کریں۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ نے بیان میں مزید کہاکہ ہم مقبوضہ مغربی کنارے کے اپنے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ کل جمعہ کو صہیونی قابض فوج اور اس کے دہشت گرد آباد کاروں کے خلاف یوم الغضب کے طور پر منائیں۔
ایران میں 31؍ جولائی بروز چہارشنبہ’ حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ وسیم ابوشعبان کے ساتھ شہید کردیا گیا تھا’ کی نماز جنازہ آج صبح تہران میں ادا کردی گئی۔
کل جمعہ کے دن پھر ایک مرتبہ نمازِ جنازہ دوحہ کی سب سے بڑی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین قطری دارالحکومت کے شمال میں واقع لوسیل کے ایک قبرسان میں کی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button