
تہران ۔ 31؍ جولائی ۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اسرائیل کے ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ حماس نے آج بدھ کے روز اعلان میں بتایاکہ تنظیم کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اسماعیل ہنیہ تہران میں شہید کردئے گئے ہیں۔
تہران میں ہنیہ کی قیامگاہ پر مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے اسرائیل کی جانب دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔ العربیہ اور الحدیث نیوز چینلوں کے مطابق ایک میزائیل کے ذریعہ اسماعیل ہنیہ کے جسم کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ان کے محافظ وسیم ابو شعبان بھی شہید ہوگئے ہیں۔



