کیرالہ میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہہ سے 24 افراد ہلاک۔ 400 سے زائد ملبے تلے دب گئے

نئی دہلی۔ 30 ؍ جولائی۔ کیرالہ کے ویاناڈ میں تیز بارش کی وجہ سے دیر رات 4 الگ الگ جگہوں پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی۔جس کی وجہہ سے اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 400 سے زیادہ افراد کے ملبے تلے دبنے رہنے کی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ رات 2 سے 4 بجے کے درمیان پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہہ سے 4 گاؤں بہہ گئے۔ گھر، پل، سڑکیں اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔ لوگ ملبے تلے دبے ہونے وجہہ سے مزید ہلاکتوں کا امکان ہے۔
بچاؤ اور راحت کاری کیلئے کیرالہ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ کنور سے آرمی کے 4 دستوں کو ویاناڈ کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ایئرفورس کے دو ہیلی کاپٹر بھی بچاؤ اور راحت کاری آپریشن میں لگے ہوئے ہیں۔
کیرالہ حکومت نے کوزی کوڈ میں گرینائیٹ کی کانیں بند کردیں:
ویاناڈ لینڈسلائیڈس کے بعد محکمہ صحت نے کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ساتھ ہی ایمرجنسی ہیلتھ سروس کے لیے دو ہیلپ لائن نمبر 8086010833 اور 9656938689 بھی جاری کئے ہیں۔ کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہاکہ ویتھیری، کالاپٹہ، میپاڈی اور منانتھوادی ہاسپٹلس کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس اور تیار ہیں۔
شدید بارش کی وجہہ سے کوزی کوڈ ضلع کے سبھی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسکے علاوہ سبھی گرینائیٹ کی کانوں کو عارضی طور پر بند کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا دکھ کا اظہار۔ معاوضہ کا اعلان
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویاناڈ میں لینڈ سیلائیڈنگ میں میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویاناڈ میں لینڈ سیلائیڈنگ میں میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کیرالہ کو مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ مدد کا یقین دلایا ہے۔
ساتھ ہی مرنے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپئے دیے جا ئینگے۔



