انٹرنیشنل

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس (COVID-19) سے متاثر

واشنگٹن ۔ 18؍ جولائی: (ایجنسیز): امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس بات کی تصدیق چہارشنبہ کو ہوئی۔ اس کے فوراً بعد جب انہوں نے لاس ویگاس میں لاطینی ووٹرز کیلئے ایک طئے شدہ انتخابی مہم کا پروگرام منسوخ کردیا۔
اس خبر کا اعلان سب سے پہلے ملک کی سب سے بڑی لاطینی غیرمنفعتی وکلاء کی تنظیم یونیڈس یوایس ( UnidosUS) کے صدر نے کیا۔
بائیڈن کے ڈاکٹر کی طرف سے ایک پیغام جین پیئر کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے ’ انہوں نے مزید کہاکہ بائیڈن کی سانس لینے کی شرح’ درجہ حرارت اور خون میں آکسیجن کی سطح سب نامل ہیں۔ ڈاکٹر جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے نے کہاکہ بائیڈن کو ناک بہنا’ کھانسی اور عام بیماری کی علامات ظاہر ہوئیں ہیں۔ صدر بائیڈن کو پاکسلووڈ کی پہلی خوراک دی گئی ہے ۔ وہ ریہوبوتھ میں اپنے گھر پر خود کو الگ تھلک رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں گے۔
وائٹ ہاؤز کی پریس سکریٹری کیرن جین پیئر نے ایک بیان میں کہاکہ 81 سالہ صدر کا کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت آیا ہے اور ان میں وباء کی ہلکی علامات ہیں۔
پریس سکریٹری نے بتایاکہ صدر کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔
بائیڈن ریاست ڈیلاویئر کے ریہوبوتھ میں اپنے گھر واپس جارہے ہیں جہاں وہ قرنطینہ میں رہیں گے۔
پریس سکریٹری پیئر کے مطابق وائٹ ہاؤز صدر کی صحت کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹ فراہم کریگا۔ جب کہ بائیڈن قرنطینہ میں رہتے ہوئے بھی ایوان صدر کے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button