انٹرنیشنل
پیرس اولمپکس ۔ 2024: اسرائیل کی شرکت کیخلاف فرانس میں احتجاج

پیرس۔ 17؍ جولائی: (یو ایل ویب ڈیسک): پیرس اولمپکس 2024ء میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق مظاہرین نے پیرس اولمپکس ہیڈ کوآرٹر کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اولمپک گیمز میں اسرائیلی ٹیموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نسل کشی کرنے والے ملک اسرائیل کی ٹیموں کو اولمپکس میں خوش آمدید نہیں کہا جاسکتا۔ غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر قتل عام’ نسل کشی ہورہی اور یہ بدترین اسلاموفوبیا مثال ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جنگ پر ساری دنیا جاگ گئی’ جب کہ غزہ کے لوگ مسلمان ہیں اسلئے انہیں یکا و تنہا چھوڑ دیا گیا۔
ٰواضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے پیرس اولمپکس میں شرکت کیلئے 88 کھلاڑیوں کا دستہ بھیجا جارہا ہے۔



