فوٹو شوٹ کے چکر میں داؤ پر لگائی جان ۔ جوڑا نے ٹرین کو دیکھ کر کھائی میں لگادی چھلانگ

پالی’ راجستھان ۔ 13؍ جولائی : ٹرین کو سامنے دیکھ کر جوڑے نے فوٹو شوٹ کیلئے جان خطرہ میں ڈالکر 90 فٹ گہری کھائی میں چھلانگ لگادی۔ جوڑے کو ٹرین کے سامنے یکھ کر ٹرین کے لوکو پائلٹ نے بریک بھی لگادئے تھے’ جس سے ٹرین پل پر انکے قریب پہنچنے سے پہلے ہی رک گئی تھی۔ یعنی اگر یہ دونوں وہاں کھڑے بھی رہتے تو ٹرین ان سے نہیں ٹکراتی۔
یہ حادثہ پالی کے گورمگھاٹ میں میٹر گیج ٹرین کے لیے بنے ہیریٹیج پل پر ہفتہ کی دوپہر 2 بجے اس وقت پیش آیا جب دونوں فوٹوشوٹ کروا رہے تھے۔ اس دوران لڑکی کی بہن و بہنوئی بھی موجود تھے، جو کچھ دور کھڑے ہوئے تھے۔
ٹرین و فوٹوشوٹ کی دیوانگی لوگوں میں اس قدر بڑھتی جا رہی ہے کہ وہ اسکے لیے اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کر رہے ہیں اور اسے بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ راجستھان کے پالی میں پیش آیا ہے، جہاں ایک جوڑا فوٹوشوٹ کرانے کے لیے ریلوے پل پر چلا گیا، اسی دوران سامنے سے ٹرین آ گئی، جسے دیکھ شوہر ’ بیوی بری طرح گھبرا گئے اور دونوں نے 90 فٹ گہری کھائی میں چھلانگ لگا دی۔
حالانکہ اچھی بات یہ رہی کہ حادثے میں دونوں کی جان تو بچ گئی ہے، لیکن دونوں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ جسکے بعد شوہر کو جودھپور ہاسپٹل رجوع کیا گیا ہے، وہیں بیوی کو علاج کیلئے بانگڑ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ سامنے لڑکا اور لڑکی کو دیکھ کر ٹرین کے لوکو پائلٹ نے بریک بھی لگا دیے تھے، جس سے ٹرین پل پر پہنچ کر رک گئی تھی۔ یعنی اگر یہ دونوں وہاں کھڑے بھی رہتے تو ٹرین ان سے نہیں ٹکراتی۔ لیکن ٹرین کو قریب آتا دیکھ جان بچانے کی جلدبازی میں دونوں نے گھبراہٹ کے عالم میں پل سے نیچے چھلانگ لگا دی جس کی وجہہ وہ دونوں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔



