اتر پردیش

مسجد سے آواز آئی تو نعشیں گننے کو تیار رہنا۔ غازی آباد میں واقع مسجد کو سناتنی کا دھمکی آمیز خط

مودی نگر’ غازی آباد ۔ 13 ؍ جولائی ۔ (یو ایل ) : غازی آباد ضلع کے مودی نگر کی آدرش نگر کالونی میں واقع سنہری مسجد کو دھمکی بھرا خط موصول ہوا۔ خط میں مسجد سے لاؤڈسپیکر نہیں ہٹانے پر نعشیں گننے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولس نے اس سلسلہ میں جانچ شروع کر دی ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے: ‘‘مسلمانو میری بات غور سے سنو۔ اگر مسجد کے اسپیکر سے آواز آئی تو نعشیں گننے کے لیے تیار رہنا۔ مرادنگر میں جتنی بھی مسجدیں ہیں سب کے اسپیکر بند ہونے چاہیں۔ ورنہ انجام بھگتنے کے لیے تیار رہنا۔ خط لکھنے والے نے اپنا نام سناتنی لکھا ہے۔’’
دھمکی آمیز خط کی وجہہ سے ہلچل مچ گئی۔ اس سلسلہ میں مرادنگر پولیس اسٹیشن میں تحریر شکایت دی گئی ہے۔ تحریر ملنے کے بعد مسجد کے آس پاس پولیس فورس کو تعینات کرکے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
مودی نگر کی آدرش نگر کالونی میں سنہری مسجد واقع ہے۔ہفتہ کی صبح مسجد میں لوگ فجر کی نماز ادا کرنے آئے تھے۔ اسی دوران مسجد کے احاطہ میں ایک دھمکی بھرا خط پڑا ملا۔ خط میں لکھا تھا اگر مسجد سے لاؤڈسپیکر نہیں ہٹائے گئے تو نعشیں گننے کے لیے تیار رہنا۔
فوری اسکی اطلاع مرادنگر پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی انچارج مکیش کمار پولیس کی بھاری فورس کے ساتھ مسجد پہنچ گئے۔ اس سلسلہ میں ایڈوکیٹ وسیم نے مرادنگر پولیس اسٹیشن میں تحریر شکایت دی ہے۔ ایس پی نریش کمار نے بتایا کہ معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جارہی ہے۔ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرکے خط ڈالنے والے کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ یہ کسی کی شرارت بھی ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button