سی اے فائنل کے نتائج جاری۔ ایک شخص کا 30 سال بعد سی اے بننے کا خواب ہوا پورا

CA Final Results 2024
نئی دہلی ۔ 13 ؍ جولائی۔ (یو ایل ) : انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ آف انڈیا (آئی سی اے آئی) نے جمعرات کو سی اے انٹر اور فائنل کے نتائج جاری کئے۔ جس میں نئی دہلی کے شیوم مشرا نے پہلا مقام حاصل کیا۔
وہیں ایک ایسے امیدوار نے بھی کامیابی حاصل کی ہے’ جنہوں نے دیکھا دیا ہے کہ سیکھنے سیکھانے کی کوئی عمر نہیں ہوتی اورخوابوں کو پورا کرنے کی بھی کوئی قید نہیں ہوتی۔
ہم بات کر رہے ہیں،جھارکھنڈ کے پردیپ ہساریہ کی’ جنہوں نے اس امتحان کو 49 سال کی عمر میں پاس کیا ہے۔ 49 سال کی عمر میں اس شخص نے آخرکار سی اے بننے کا اپنا خواب پورا کر لیا۔ پردیپ ہساریہ نے ایک نیوز چیانل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ‘‘سال 1993 میں بارہویں جماعت کا امتحاب کامیاب کرنے کے بعد چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ امتحان کی تیاری شروع کی تھی، لیکن معاشی حالت کی وجہہ سے اپنی تیاری بیچ میں ہی چھوڑنا پڑا تھا۔’’
جسکے بعد سال 2016 میں انہوں نے پھر سے سی اے بننے کے لیے تیاری شروع کر دی۔ وہ اپنے آفیس کے ساتھ سی اے امتحان کی تیاری بھی کر رہے تھے، لیکن جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعد کام کے دباؤ کی وجہہ سے انہیں پھر سے تیاری روکنی پڑی۔ حالانکہ انہوں نے ہار نہیں مانی اور سال 2021 میں پھر سے تیاری شروع کرنے کے بارے میں سونچا۔ جب وہ اپنے بیٹے کو سی اے کی تیاری کے لیے ٹرین سے راجستھان لیکر جا رہے تھے، اس وقت انکی نظر اپنے بیٹے کی کتابوں پر پڑی اور اس سے انہیں سی اے امتحان کی تیاری کرنے کی خواہش ایک بار پھر جاگی۔ اپنے ادھورے خواب کو پورا کرنے کی ٹھان کر انہوں نے سی اے کی تیاری شروع کر دی۔
پردیپ انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی وکیل کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی پڑھائی کا ٹائم کافی مینیج کیا تھا۔ پردیپ اپنا دن صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک آفیس میں گذارتے۔ جسکے بعد جو وقت بچتا تھا، وہ اپنی سی اے کی تیاری میں لگاتے تھے۔ تیاری کے دوران انہوں نے اپنی سماجی زندگی کو پوری طرح سے محدود کر دیا تھا۔
پردیپ جانتے تھے، کہ اگر سی اے امتحان میں کامیابی حاصل کرنی ہے، تو پڑھائی کے لیے ایک ٹائم ٹیبل سیٹ کرنا ہوگا۔
انہوں نے آفیس جانے سے پہلے صبح 5 بجے سے 9 بجے تک اور پھر واپس ہونے کے بعد شام ساڑھے سات بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک پڑھائی کرتے۔ ہم آپ کو بتاتے چلیں’ انکا بیٹا سی اے کے فائنل میں ہے اور انکی بیٹی سیول سروسز کی تیاری کر رہی ہے۔
30 سال بعد پورا کیا سی اے CA بننے کا خواب
پردیپ کہتے ہیں، وہ شروع سے ہی سی اے بننا چاہتے تھے، لیکن اس وقت حالات کچھ اور تھے، لیکن میں اپنے خوابوں کو بھولا نہیں تھا۔ میں جانتا تھا کہ اپنے خوابوں کو ایک دن پورا ضرور کروں گا۔ 49 کی عمر میں سی اے بننے کی انکی کامیابی ان سبھی کے لیے مشعل راہ ہے جنہوں نے کسی وجہہ سے اپنے خواب ادھورے چھوڑ دئے ہیں۔ انہوں نے کڑی محنت اور مستقبل مزاجی سے دکھایا کہ کامیابی کسی بھی عمر میں حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام ممکن ہوسکتا ہے ناممکن کچھ بھی نہیں۔



