کھیل

انگلینڈ اور اسپین کے مابین ہوگا یورو 2024 کا فائنل

ڈورٹمنڈ’ جرمنی۔ 11؍ جولائی:(ٹی آر ٹی) : یوروپ کپ 2024ء کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے متبادل کھلاڑی اولی واٹکنز کے گول نے بدھ کو ڈورٹمنڈ ’ جرمنی میں نیدرلینڈ کے خلاف 1-2سے جیت کے بعد انگلینڈ کو یورو 2024کے فائنل میں پہنچنے میں مدد کی۔
پہلے ہاف میں میچ کا پہلا گول ہالینڈ کے کھلاڑی زاوی سائمنز نے ساتویں منٹ میں کیا جس کے بعد 18 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ اس میچ کا فیصلہ کن گول 90 ویں منٹ میں اولی واٹکنز نے کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک کے مقابلے دو گول سے برتری دلوادی۔ اور یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
اسپین اور انگلینڈ کا فائنل میچ 14؍ جولائی بروز اتوار برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button