مسلم دنیا

عراقی عدالت نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو سزائے موت سنادی

عراق ۔ 11؍ جولائی : (اے اے ) : عراق کی ممنوعہ دہشت گرد تنظیم ‘‘داعش’’ کے بانی ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اسماء محمد کو آج بدھ کے روز عراق میں کرخ کی فوج داری عدالت نے سزائے موت سنادی۔ واضح رہے کہ ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم ‘‘داعش’’ کے مقتول بانی ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اسماء محمد کو کرخ کی فوجداری عدالت نے تنظیم کیلئے کام کرنے اور یزیدی خواتین کو یرغمال بنانے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔
عراق کی سپریم جوڈیشیل کونسل کے میڈیا سیل کی جانب سے 10؍ جولائی کو ایک بیان جاری کیا گیا۔ جس میں وضاحت کی گئی کہ مجرم دہشت گرد خاتون نے یزیدی خواتین کو داعش کے کارکنوں کے ہاتھوں اغواء اکراکے انہیں اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا۔
البغدادی کی بیوی اسماء محمد کے خلاف فیصلہ کونسل کے بیان کے مطابق آرٹیککل 4/1 کی دفعات کے تحت اور انسداد دہشت گردی قانون 2005ء کے آرٹیکل 13 کی دفعات 1,2 اور 3 ۔ اور آرٹیکل 7 کی دفعات کے تحت سنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 16 ؍ فبروری 2024 کو عراق کی نیشنل انٹلی جنس سرویس نے البغدادی کی بیوی اور بیٹی کی شناخت کے بعد انہیں خفیہ ٹھکانوں سے گرفتار کرلیا تھا۔
سعودی عرب سے کام کرنے والے میڈیا ہاوز کے مطابق البغدادی کی تیسری بیوی جسکا نام نورالزوبھی بتایا گیا ہے اور بیٹی امیمہ کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کی ایک رکن فیان دخیل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بغدادی کی بیوی اسماء انسانی اسمگلنگ اور یزیدی فرقے کی لڑکیوں پر جنسی استحصال جیسے گھناؤنے جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔
بیشتر حلقوں سے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسماء محمد کے خلاف تنظیم کے جرائم میں حصہ لینے کی پاداش میں سخت سے سخت سزاء دی جائے۔
واضح رہے کہ اسماء محمد نے حراست کے دوران یزیدی فرقے کی لڑکیوں کے اغواء میں ملوث ہونے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم یزیدی لڑکیوں نے اسکے انکار کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button