فلسطین

درندہ صفت اسرائیلیوں نے ٹینکوں کے ذریعہ فلسطینی شہریوں کو کچل دیا

Israel War on Gaza غزہ ’ فلسطین ۔ 10؍ جولائی: (اے جے): اچانک اسرائیلی ٹینکوں نے ہمارے کھیت کے تمام داخلی راستوں سے ہمیں گھیر لیا ۔ میں اپنے باپ کا ہاتھ تھامے ہوئی تھی جب اسرائیلی ٹینکوں نے ان کے جسم کو مکمل طو ر پر کچل دیا تھا۔ میرے دادا کا آدھا جسم کچلا گیا تھا۔ اسی طرح میرے دوسرے رشتہ دار بھی اس کارروائی کی زد میں آئے جب ہم اپنے بیگن کے کھیت میں کام کررہے تھے۔ یہ کہنا ایک بہادر فلسطینی خاتون دینا اجہیش کا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اپنے بیگن کے کھیت کے اندر تھے ’ ہم سب وہاں موجود تھے اور میں روٹی کیلئے آٹا گوندھ رہی تھی۔ اچانک اسرائیلی ٹینکوں نے ہمارے کھیت کو تمام داخلی راستوں سے گھیر لیا اور جب ہم نے انہیں دیکھا تو ہم سب کنکریٹ کی عمارت کے اندر چھپنا پڑا’ جہاں ہم پر ٹینکوں کے گولہ باری ہوئی۔ جو لوگ کھیت میں رہ گئے تھے وہ تھے میرے والد’ میرے چچا اسامہ ’ میرے دادا اور میرے شہر اور ان کے بھائی ۔ وہ کہتی ہیں کہ اسرائیلی فورسیس نے پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں ان تمام کے اوپر سے ٹینک دوڑا دیئے ۔ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے انہیں مرتے ’ کچلتے اور قیمہ بنتے دیکھا۔ ان کی آنکھیں کچلی ہوئی اور جسم پوری طرح مسخ ہوتے ہوئے دیکھا۔ دینا کے ایک اور رشتہ دار یاسر اجہیش کا کہنا ہے کہ ہم عام فلسطینی شہری ہیں ’ یہ زمینیں ہماری ہیں اسے اسرائیلیوں نے ہتھیالیہ ہے۔ ہم اپنے حقوق کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ بچے ’ بوڑھے ہاسپٹلس اور طبی امداد نہ ہونے کی وجہہ سے دم توڑ رہے ہیں۔
یورو میڈرائٹس گروپ جو 30 ممالک کی 68 تنظیموں پر مشتمل ہے کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی فورسیس کی جانب سے غزہ میں عام شہریوں پر جان بوجھ کر ٹینکوں کا استعمال کرنے کے متعدد واقعات کو دستاویزی شکل دی ہے۔ ایسے معاملات غزہ میں مبینہ طور پر جنگی جرائم کی طویل فہرست میں اضافہ کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button