دہلی

مشہور یوٹیوبر دھروراٹھی بننے والے ہیں باپ

Druv Rathee News نئی دہلی ’ 10؍ جولائی: مشہور یوٹیوبر دھروراٹھی بننے والے ہیں باپ ۔ اپنی بیوی کے بے بی بمپ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دھرو نے انکشاف کیاکہ ستمبر میں بے بی راٹھی اس دنیا میں قدم رکھنے والا ہے۔
مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی باپ بننے والے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ اپنی بیوی کے بے بی بمپ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دھرو نے انکشاف کیا کہ ستمبر میں بے بی راٹھی اس دنیا میں قدم رکھنے والا ہے۔ دھرو یوٹیوب پر تعلیم، جنرل نالج اورسیاسیات سے جڑی ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ مودی حکومت کے خلاف اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کو لیکر وہ اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔
9 جولائی کو دھرو اور انکی بیوی جولی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کیا۔ اپنی بیوی کے حاملہ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے دھرو نے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ ستمبر مہینے میں بے بی راٹھی دنیا میں قدم رکھنے والا ہے۔ تصویر میں جوڑا بیحد خوش اور پرسکون نظر آ رہا ہے۔ دھرو راٹھی کے ذریعہ سوشل میڈیا پر دو تصویریں ڈالی گئیں۔ پہلی تصویر میں، دونوں ایک ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں انکی بیوی جولی بے بی بمپ کے ساتھ نظر آ رہی ہے۔
دھرو اور جولی کی پریم کہانی
‘‘دا وائر’’ کے ساتھ ایک انٹرویو دھرو نے اپنی لو سٹوری کا خلاصہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں جولی کے ساتھ پہلی ملاقات میں وہ کافی بے چین تھے اور شرما رہے تھے۔ دھرو نے بتایا کہ وہ اور انکی بیوی جولی 19 سال کے تھے، جب وہ دونوں ملے تھے۔ تب جولی اسکول جاتی تھی۔ وہ دونوں روزانہ ایک دوسرے سے ملتے تھے اور اس طرح انکی بات چیت شروع ہوئی۔
پھر 24 نومبر، 2021 کو دھرو نے اسٹریا کے شہر وینا میں بیلوی ڈیر پیلس میں جولی سے شادی کرلی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button