اعظم خان کے ہمسفر ریزروٹ پر چلا بلڈوزر ۔ بی جے پی ایم ایل اے کے دباؤ میں انتظامیہ کی کارروائی

رام پور ’ 9 ؍ جولائی : رام پور میں اعظم خان کے ہم سفر ریزروٹ پر 4 گھنٹے تک بلڈوزر چلا۔ انتظامیہ کی ٹیم منگل کی صبح 8 بجے’ 3 بلڈوزر اور بھاری فورس لیکر ریزروٹ پہنچا۔ دوپہر 12 بجے تک انہدامی کارروائی چلتی رہی۔
ریزورٹ اعظم کی اہلیہ ڈاکٹر تنویر فاطمہ اور بیٹے عبداللہ کے نام پر ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ گرام پنچایت کی زمین پر بنایا گیا تھا۔ انتظامیہ نے اسے منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا، تنویر فاطمہ کورٹ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ جہاں وہ کیس ہار گئی تھیں۔
ریزروٹ کی حد بندی کیلئے تعمیر کی گئی دیواروں کے علاوہ 380 سکوائر میٹرس پر محیط تعمیراتی کام کو منہدم کردیا گیا۔ اعظم خان ان دنوں سیتاپور جیل میں بند ہیں۔
بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ کا دباؤ
رام پور کے شہر کے ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے اس معاملے میں شکایت کی تھی۔ انہوں نے اس ریزروٹ کو منہدم کرنے کے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈالا تھا۔ اسکے بعد انتظانیہ نے منگل کو یہ کارروائی انجام دی۔
انہدامی کارروائی کے بعد ایم ایل ا ے آکاش نے کہا ہم سفر ریزورٹ جو غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا’ انتظامیہ نے اس پر کارروائی کی اور کہاکہ انتظامیہ کی آنکھیں بہت دیر سے کھلی ہیں۔ میں یہیں چاہتا ہوں کہ یہ آنکھیں ایسے ہی کھلی رہیں۔ ابھی بہت سی زمینوں پر اعظم خان کے ناجائز قبضے ہیں۔ انہوں نے فرضی کاغذات بناکر زمینوں پر ناجائز قبضے کئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان زمینوں سے بھی ناجائز قبضوں کو ہٹایا جائیگا۔



