
ممبئی‘ 8؍ جولائی: سوشیل میڈیا پوسٹ پر کچھ انتہاء پسند عناصر نے پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ تجربہ کار نغمہ نگار جاوید اختر کو ’’غدار کا بیٹا ‘‘ کہا ‘ جس پر انہوں نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ آپ مکمل طور پر بیوقوف ہیں یا مکمل طور پر جاہل ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میرا خاندان 1857 سے تحریک آزادی کا حصہ رہا ہے ۔ جیلوں اور کالا پانی کی سزائیں کاٹ چکا ہے ۔ جبکہ اس وقت تمہارے باپ ‘ دادا انگریز حکومت کے جوتے چاٹ رہے تھے۔ ‘‘
79 سالہ جاوید اختر کا تعلق ایک نغمہ نگار گھرانے سے رہا ہے ۔ ان کے والد شاعر جان نثار اختر تقسیم ہند سے پہلے ہی ترقی پسند مصنفین کی تحریک سے وابستہ رہے ہیں اور نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔ ان کے پردادایک بہادر مجاہد آزادی ا فضل حق خیرآبادی انڈمان جزائر کی بدنام زمانہ سیلولر جیل میں عمر قید کی سزاء پائی‘ جہاں ان کا انتقال 1864 میں ہوا۔
نغمہ نگار جاوید اختر مختلف موضوعات پر اپنے بے باک خیالات و اظہار خیال کے لئے جانے جاتے ہیں۔