
حیدرآباد۔ (احمد کمال اشرف): کمشنر اقلیتی فلاح وبہبود حکومت تلنگانہ تفسیر اقبال نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے چیف منسٹرس اوورسیز اسکالرشپ کی منظوری کیلئے 8 /جولائی تا 7/اگست 2024 درخواستیں طلب کی ہیں۔ طلباوطالبات جنہوں نے31 /جولائی 2023 اور یکم جنوری 2024کے دوران داخلے لئے ہوں اسکالرشپ کیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت منتخبہ امیدوار 20 لاکھ روپے یا حقیقی فیس جو بھی کم رقم ہوگی اس کیلئے اسکالرشپ کے اہل ہوں گے اور درخواست کیلئے طریقہ کار کی تفصیلات www.telanganaepas.cgg.gov.in پر دستیاب ہیں۔اقلیتی طلباوطالبات بیرونی ممالک امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کناڈا، سنگاپور،جرمنی، جنوبی کوریا، جاپان، فرانس اور نیوزی لینڈ میں واقع یونیورسٹیوں میں پی جی اور پی ایچ ڈی کورسس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔



