ممبئیمہاراشٹرا

جب بھائی نے اداکارہ سوناکشی سنہا کی لو لائف پر کیا کمینٹ

لو سنہا نے کہا تھا ’’وہ میری سنتی نہیں ہے، لوگ ویسے نہیں ہوتے جیسے دکھتے ہیں‘‘

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اداکار ظہیر اقبال سے شادی کی تھی۔ اس شادی میں انکے بھائی لو سنہا نے شرکت نہیں کی۔ لو نے پچھلے دنوں خود سوشل میڈیا پر ظہیر کے والد کے ساتھ کچھ تنازعہ ہونے کا ذکر کیا تھا حالانکہ بعد میں انہوں نے وہ پوسٹ ڈی لٹ کر دی تھی۔

سوناکشی میری سنتی نہیں ہے: لو سنہا
اب لو کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جسمیں انہوں نے بہن سوناکشی کی لو لائف کے بارے میں بات کی تھی۔ لو نے 2023 میں سدھارتھ کانن کو دیے، انٹرویو میں سوناکشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا: ’’ایک بھائی ہونے کے ناطے میں خاندان کے دوسرے ممبروں کو لیکر فکرمند رہتا ہوں کیونکہ لوگ اوپر سے تو اچھے بنتے ہیں لیکن اندر سے کئی بار ایسا نہیں ہوتا ہے۔ بھائی کے طور پر میرا فرض ہے کہ میں سب چیزوں کا خیال رکھوں اور میں ایسا ہی کرتا ہوں۔‘‘
جب لو سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ سوناکشی کو لیکر حق جتاتے ہیں تو انہوں نے کہا تھا: ’’میں حق نہیں جتاتا ہوں۔ میں وہ کہتا ہوں جو میں سوچتا ہوں۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ (سوناکشی) سنتی نہیں ہے۔ وہ ایسی ہی ہے لیکن میں صرف ایک بڑے بھائی کی طرح سوچتا ہوں۔

کسی کوکنویں میں کودنا ہے تو کودے: لو سنہا
لو نے آگے کہا کہ وہ اپنی بہن یا کسی اور کو صلاح دیتے ہیں لیکن تب بھی اگر وہ اسے نہیں مانیں تو یہ انکے اوپر ہے۔ صرف سوناکشی ہی نہیں، میں کسی کو صلاح کیوں دونگا؟ میں صرف فکرمند ہوں اسلئے ایسا کرتا ہوں، لیکن اسکے باوجود کسی کو کنویں میں کودنا ہے تو آپ اسے نہیں روک سکتے۔ میں کیول سوناکشی کے لیے ایسا نہیں کہہ رہا، میں سب کے لیے یہ بات کہہ رہا ہوں۔

لوسنہا کی شادی میں شریک نہ ہونے کی وجہہ
لو سنہا نے ایک پوسٹ شیئر کر کے حوالہ دیا تھا کہ وہ سوناکشی کے سسر اقبال رتناسی کے متنازعہ بیکگراؤنڈ سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ وہ کچھ لوگوں سے کبھی رشتہ نہیں رکھینگے، چاہے جو ہو جائے۔ حالانکہ بعد میں لو نے وہ پوسٹ ڈی لٹ کر دی۔ انہوں نے صفائی میں کہا تھا کہ انکے بیان کو غلط طرح سے پیش کیا گیا ہے۔
پرانی پوسٹ ڈی لٹ کرنے کے بعد لو سنہا نے X پلیٹ فارم (پہلے ٹیوٹر) پر لکھا، ’’جس بیان کو میرے حوالے سے غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے، وہ میرا نہیں بلکہ ایک سینیئر جرنلسٹ کے ذریعہ لکھا گیا تھا۔ اب یہ میٹر بند ہو چکا ہے اور میں اس بارے میں اب کبھی آگے کوئی تبصرہ نہیں کرونگا۔‘‘

سوناکشی‘ ظہیر کی شادی
سوناکشی اورظہیر نے 23 جون کو ہندو اور مسلم ریتی رواجوں سے شادی نہ کرتے ہوئے رجسٹرڈ میرج کی تھی۔ اسکے بعد انہوں نے 23 جون کی رات کو ممبئی کے بیسٹین ریسٹورینٹ میں ویڈنگ رسیپشن دیا تھا جسمیں سلمان خان، ریکھا، کاجول سمیت فلم انڈسٹری کے کئی بڑے ستاروں نے شرکت کی تھی۔
ظہیر سے شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ قیاس کی جارہی تھیں کہ سوناکشی اپنا مذہب بدل لینگی اور مسلم ہو جائینگی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ظہیر اقبال کے والد اقبال رتناسی نے ایک انٹرویو میں یہ بات صاف کر دی تھی کہ سوناکشی اپنا مذہب نہیں بدلینگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button