ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم انڈیا کے شاندار استقبال کی تیاریاں

صبح وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہوگا ناشتہ، پھر ممبئی میں روڈ شواور شام کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اعزاز عطاء کیا جائیگا
ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹیم انڈیا جمعرات کو صبح 5 سے 6 بجے کے درمیان بارباڈوس سے دہلی پہنچے گی۔ ہندوستان میں ٹیم کے شاندار استقبال کی تیاری کی جا رہی ہے۔ 17 سال پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی دھونی کی بگریڈ کی طرح ہی ہوگا۔
ٹیم انڈیا ایئرپورٹ سے پہلے ہوٹل جائیگی۔ اسکے بعد وزیر اعظم کی قیامگاہ پہنچے گی۔ مودی کے ساتھ ناشتہ ہوگا۔ اسکے بعد ممبئی روانہ ہوجائیگی۔ یہاں بھی 2007 میں پہلا ورلڈ کپ جیتنے والی دھونی کی ٹیم کے طرز پر شام 5 بجے نریمن پوائنٹ سے وانکھیڑے سٹیڈیم تک اوپن روف بس میں ٹیم کی وکٹری پریڈ ہوگی۔ اس کے بعد ایک شاندار تقریب میں نقد انعام دیا جائیگا۔
ٹیم انڈیا طوفان کی وجہ سے بارباڈوس میں تین دن پھنسی رہی تھی۔ BCCI نے کھلاڑیوں کو لانے کے لیے خصوصی طیارہ کا انتظام کیا ہے۔ اس طیارہ کا نام ’’چیمپئنز 24 ورلڈ کپ‘‘ رکھا گیا ہے۔ وائس پریسڈینٹ راجیو شکلا نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے علاوہ ہم وہاں پھنسے میڈیا نمائندوں کو بھی واپس لا رہے ہیں۔
جے شاہ نے کہا وکٹری پریڈ میں ہمارا ساتھ دیں
BCCI کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک سوشل پوسٹ میں لکھا ٹیم انڈیا کے اعزاز میں ہونے جا رہی وکٹری پریڈ میں ہمارا ساتھ دیں اور جمعرات شام 5 بجے مرین ڈرائیو اور وانکھیڑے میں ہمارے ساتھ جشن منائیں۔
بھارتیہ کپتان روہت شرما نے X پوسٹ میں وکٹری پریڈ کی اطلاع دی۔
جشن کی کچھ جھلکیاں
صبح 5۔6 بجے: فلائٹ دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کریگی۔
صبح 11 بجے: وزیر اعظم کی قیامگاہ پر ہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا جائیگا۔ یہاں کھلاڑی PM مودی کے ساتھ ناشتہ کرینگے۔
دوپہر12:30 بجے: سبھی کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ سے ممبئی لائے جا ئینگے۔ ممبئی ایئرپورٹ سے کھلاڑیوں کو سیدھے نریمن پوائنٹ لایا جائیگا۔
شام 5بجے: کھلاڑیوں کے اعزاز میں نریمن پوائنٹ سے وانکھڑے سٹیڈیم تک 2 کیلو میٹر تک روڈ شو رکھا جائیگا۔
تقریباً 5 بجے: وانکھڑے میں اعزازی استقبال ہوگا۔ BCCI کھلاڑیوں، کوچ اور اسٹاف کو 125 کروڑ روپئے کا انعام دے گی۔
دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر لوٹ رہی ہے ٹیم
ٹیم انڈیا دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر لوٹ رہی ہے۔ ٹیم نے پہلا ٹائٹل 2007 میں ایم ایس دھونی کی کپتانی میں جیتا تھا۔ اس بار ٹیم انڈیا نے روہت شرما کی کپتانی میں ساؤتھ افریقہ کو 7 رن سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کی۔