کھیل

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار بھی بھارتی فتح کے دیوانے، ویڈیو وائرل

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے لیجنڈری ریسلر رک فلئیر بھی بھارتی جیت کے دیوانے ہوگئے۔

ماضی کے ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار رک فلئیر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کو اٹھانے سے قبل روہت شرما مخصوص انداز میں واک کرتے ہوئے جاتے ہیں۔ اس واک کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔

یہ مخصوص اسٹائل سابق ریسلر رک فلئیر کا ہے جب وہ اپنے ریسلنگ میچ جیتنے کے بعد اس طرح واک کیا کرتے تھے۔

رک فلئیر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ کئی بھارتی صارفین لیجنڈری ریسلر کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 مرتبہ عالمی چیمپئن شپ جیتنے والے ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار نیشنل ریسلنگ الائنس کے چیمپئن بھی رہے اور 1992 میں رائل رمبل کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button