ہندوستان

جئے پور میں ایل پی جی ٹینکر دھماکہ میں 8 افراد ہلاک’ 35 جھلس گئے۔ 40 گاڑیوں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں

جئے پور ۔ 20؍ ڈسمبر ۔ (اردو لائیو): جئے پور میں جمعہ (20؍ ڈسمبر) کی صبح اجمیر ہائی وے پر دہلی پبلک اسکول کے سامنے ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر میں دھماکہ ہو گیا۔ حادثہ میں 8 لوگ زندہ جل گئے اور 35 لوگ جھلس گئے۔ٹینکر کو ٹرک کے ٹکرانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ جس سے کی وجہہ سے ٹینکر سے گیس خارج ہوکر 200 میٹر تک پھیل گئی۔

اطلاع کے مطابق ٹینکر صبح اجمیر سے جئے پور کی طرف آ رہا تھا۔ صبح کے تقریباً 5:44 منٹ پر دہلی پبلک اسکول کے سامنے سے وہ واپس اجمیر کی طرف یو ٹرن لے رہا تھا۔ اسی دوران جئے پور سے آ رہا ٹرک ٹینکر سے ٹکرا گیا۔

جائے حادثہ پر پہنچے بھارت پیٹرولیم کے افسروں نے بتایا کہ ٹینکر ایل پی جی گیس سے بھرا ہوا تھا۔ ایک ٹرک ٹینکر کے نوزل سے ٹکرایا، اس سے پانچ نوزل ٹوٹ گئے اور ٹینکر میں موجود 18 ٹن گیس خارج ہوگئی اور پورے علاقے میں پھیلی اور آگ لگ گئی۔

حادثہ میں 40 سے زیادہ گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ کئی گاڑیاں ایسی تھیں جن میں سے لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ ٹینکر کے پیچھے چل رہی ایک سلیپر بس اور ہائی وے کے کنارے موجود پائپ فیکٹری بھی جل گئی۔ دھماکہ اور آگ کے سبب ہائی وے بند کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کی جگہ گیس پھیلنے سے ریسکیو میں کافی پریشانی آئی۔

گیل انڈیا لمیٹڈ کے ڈی جی ایم (فائر اینڈ سیفٹی) سشانت کمار سنگھ نے بتایا کہ حادثے کی جگہ سے 100 میٹر دوری پر گیل کی پائپ لائن گزر رہی ہے۔ یہاں بی پی سی ایل کا ایل پی جی سے بھرا ٹینکر جا رہا تھا، جسے لوڈڈ کنٹینر نے آ کر ٹکر ماری، جس سے لیکوئڈ شکل میں ایل پی جی نکل کر پھیل گئی۔ اس وجہ سے یہ پورا ایریا آگ کا گولہ (فائر بال) بن گیا۔

سشانت کمار سنگھ نے بتایا کہ حادثہ کے سبب جب ایل پی جی کا اخراج عمل میں آیا تو اس نے خود بخود آگ لگ گئی، کیونکہ جب حادثہ ہوا تو اسپارک ہوا تھا۔ بلاسٹ کی اطلاع ملتے ہی 30 سے زیادہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ تمام زخمیوں کو جئے پور کے سوائی مان سنگھ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ چیف منسٹر بھجن لال شرما سمیت کئی وزراء نے جائے حادثہ پہنچ کر حادثہ کے اسباب کا جائزہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button