مسلم دنیا

48گھنٹوں میں 129 فلسطینی شہید’ 416 زخمی

خان یونس’ غزہ۔ 25؍ جولائی ۔ (پی آئی سی) : مسلسل 48 گھنٹوں سے قابض اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ جس کے نتیجہ میں 129 فلسطینی شہید اور 416 زخمی ہوگئے ہیں۔ جن میں 100 سے زائد ایسے بھی جنہیں ابھی تک ہاسپٹل نہیں پہنچایا جاسکا ہے۔
یہ اطلاع سرکاری پریس ریلیز کی شکل میں مرکزی اطلاعات فلسطینی کو موصول ہوئی ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج خان یونس میں صلاح الدین اسٹریٹ پر آنے والی ہر چیز کو نشانہ بنارہی ہیں۔ زخمیوں اور شہداء تک پہنچنے اور رابطہ کاری میں رکاوٹیں کھڑی کرتی ہیں۔
صہیونی افواج اپنے جرائم کو مسلسل دہراتی رہتی ہیں جس کی وجہہ سے لاکھوں زخمیوں’ بیماروں’ حاملہ خواتین’ بوڑھوں بچوں اور عام عوام کی زندگیوں کو ہمیشہ خطرہ رہتا ہے۔ سرکاری پریس ریلیز میں صہیونیوں کے ساتھ امریکہ کو بھی فلسطینیوں کے مسلسل قتل عام اور سینکڑوں جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار’ برابر کا مجرم قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button