تلنگانہ

تلنگانہ: 16؍ فروری کو نارائن پیٹ میں 24 ویں قومی سطح کراٹے مقابلہ

مکتھل۔ 20؍ جنوری ۔ (نامہ نگار): 16؍ فروری کو نارائن پیٹ کے میٹرو گارڈن فنکشن ہال میں منعقد ہونے والے 24ویں قومی سطح کے کراٹے مقابلے کے لیے مکتھل ریڈیئنٹ ہائی اسکول کی کراٹے کلاس کے طلباء حصہ لینگے ڈریگن شوٹوکن کراٹے ڈو اسپورٹس اسٹائل کے چیف شیحان سالم بن عمر نے کہاکہ ان کراٹے مقابلے میں تقریباً 11 ریاستیں حصہ لیں گی۔ریڈیئنٹ اسکول کے ڈائرکٹر انجی ریڈی نے طلباء کو بتایا گیا کہ کراٹے انہیں ایک بہتر مستقبل دے گا اور کراٹے میں کھیلوں کا تین فیصد کوٹہ ہے۔اس موقع پرکراٹے کے نائب صدر کے انجن پرساد ماسٹر اور چیف ایگزامینر سی امبریش’ ٹورنامنٹ انچارج محمد سلیم اور کراٹے ماسٹرزدھرانی دھنوش’ شنکر پرگیہ’ سری دکشیتا مایا کرشنگی سنتوش نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button