اتر پردیش

اترپردیش کے ہاسپٹل میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچے زندہ جل کر ہلاک۔آگ بجھانے والے آلات ناکام ہوگئے ۔ فوج طلب

جھانسی ۔ 16؍ نومبر ۔ (اردو لائیو): جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی سرکاری میڈیکل کالج میں اسپیشل نیو بورن کیئر یونٹ (SNCU) میں جمعہ کی رات شدید آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں 10 بچوں کی موت ہو گئی۔ وارڈ کی کھڑکی توڑ کر 39 بچوں کو محفوظ طریقے سے باہر نکالا گیا۔

یہ واقعہ رات تقریباً ساڑھے 10 بجے پیش آیا۔ آکسیجن کنسنٹریٹر میں اسپارکنگ کی وجہ سے آگ لگی، اور پھر دھماکہ ہو گیا۔ اس کے بعد پورے وارڈ میں آگ پھیل گئی۔ وارڈ بوائے نے آگ بجھانے کے لیے فائر بجھانے والے آلات استعمال کرنے کی کوشش کی ، لیکن آگ بجھانے والے آلات ایکسپائر ہو چکے تھے، جس کی وجہ سے وہ کام نہیں کرسکے۔

فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ کھڑکی توڑ کر پانی کی بوجھار کی گئی۔ ڈی ایم اور ایس پی بھی موقع پر پہنچے۔ شدید آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فوج کو بھی بلایا گیا۔ تقریباً 2 گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

ادھر حادثے کے بعد سی ایم یوگی نے ہائی لیول میٹنگ کی۔ انہوں نے کمشنر اور ڈی آئی جی کو 12 گھنٹے کے اندر رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ صبح 5 بجے جھانسی پہنچے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک نے کہا کہ حادثے کی 3 سطح پر تحقیقات ہوں گی۔ پہلی- صحت محکمہ کرے گا۔ دوسری- پولیس کرے گی۔ تیسری- مجسٹریٹ کے ذریعہ تحقیقات کرائی جائے گی۔ اگر کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button