اتر پردیش
یوپی (گونڈا) میں ٹرین حادثہ کا شکار۔ 4 ہلاک’ 25 زخمی

گونڈا’ یوپی۔ 18؍ جولائی: یوپی کے گونڈا میں ٹرین حادثہ کا شکار۔ ڈبروگڑھ ایکسپریس کی 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ان میں سے 3 بوگیاں الٹ گئیں۔ حادثے میں اب تک 4 مسافرین کی موت کی خبر ملی ہے۔ 20-25 مسافرین زخمی ہوگئے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں اے سی کوچ میں سفر کرنے والے مسافرین کی بتائی جارہی ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو آپریشن شروع ہو گیا۔ ڈبروگڑھ ایکسپریس (15904) ٹرین چنڈی گڑھ سے آ رہی تھی۔ حادثہ جھلاہی ریلوے اسٹیشن کے درمیان گوسائی ڈیہوا میں پیش آیا۔
جمعرات (گرووار) کو یہ ٹرین رات 11:39 بجے چنڈی گڑھ سے روانہ ہوئی تھی۔ جمعرات دوپہر جھلاہی اسٹیشن کے پاس ٹرین الٹ گئی۔ ٹرین میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے بتایا کہ گونڈا سے 20 کیلو میٹر دور’ تقریباً ڈھائی بجے یہ حادثہ پیش آیا۔



