
غزہ ۔ 7؍ اگسٹ ۔ (اردو لائیو): حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد منگل کو یحییٰ السنور کو اپنے نئے سیاسی بیورو کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا ہے ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے ایک مختصر بیان میں کہاہے کہ‘‘اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اعلان کرتی ہے کہ کمانڈر یحییٰ السنور کو تحریک کے سیاسی بیورو کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔ شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر اللہ تعالیٰ انکی حفاظت فرمائے۔ ’’
یحییٰ السنور ’ جو اکٹوبر 1962ء میں پیدا ہوئے’ اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ اسرائیلی جیلوں میں گزارا ہے۔ 1988ء میں تیسری بار گرفتاری کے بعد انہیں چار بارعمر قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔
تاہم 2011ء میں حماس کی قید میں موجود اسرائیلی فوجی کے بدلے یحییٰ السنور کی پانچ سال بعد رہائی عمل میں آئی۔



