جموں و کشمیر

کار کھائی میں گرگئی۔ 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

اننت ناگ (جموں و کشمیر) ۔ 27؍ جولائی ۔ جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ہفتہ کوایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ سمتھن کوکرناگ روڈ پر ایک کار کھائی میں گرگئی جس کی وجہہ سے اس میں سوار 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں اور حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے سبھی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ گاڑی کشتواڑ سے ہوکرگزر رہی تھی’ اس دوران کار ڈرائیور نے اچانک کار پر سے کنٹرول کھو دیا جس کی وجہہ سے کار کھائی میں گرگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں:
1۔ امتیاز راتھر 45 سالہ
2۔ افروزہ بیگم 40 سالہ
3۔ ریشما 40 سالہ
4۔ اریبہ امتیاز 12 سالہ
5۔ انیہ جان 10 سالہ
6۔ ابان امتیاز 6 سالہ
7۔ مصیب ماجد 16 سالہ
8۔ مشیل ماجد 8 سالہ
شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button