پیرس اولمپک میں ہندوستان نے پہلا میڈل جیت لیا۔منوبھاکر کو نشانہ بازی میں براؤنز میڈل

پیرس ۔ 28؍ جولائی۔ ہندوستانی نشانہ باز منو بھاکر نے اتوار کو پیرس اولمپک میں تاریخ ساز کانسہ (براؤنز) کا تمغہ جیتا لیا۔ انہوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیت کرہندوستان کا پیرس اولمپک میں کھاتہ کھولا۔ وہ اولمپک میں میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی نشانہ باز خاتون ہیں۔ ہندوستان نے 12 سال بعد نشانہ بازی میں اولمپک میڈل جیتا ہے۔ 22 سالہ منو نے براؤنز میڈل جیتنے کے بعد خلاصہ کیاکہ انہوں نے بھگود گیتا بہت پڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب نشانے پر میڈل تھا تو دماغ میں گیتا کا گیان کا چل رہا تھا۔
منو نے کہا کہ میڈل جیت کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ہندوستان کو کافی عرصہ سے اس میڈل کا انتظار تھا۔ میں بس اسے حاصل کرنے کے لیے تیار تھی۔ ہندوستان بہت سارے تمغوں کا حقدار ہے۔ اسلئے ہم اس بار زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے لیے پرجوش ہیں اور پوری ٹیم نے حقیقت میں کڑی محنت کی ہے۔ میرے لیے شخصی طو ر پر یہ احساس حقیقت میں کسی خواب کی طرح ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اچھا کام کیا۔ میں نے بہت کوشش کی اور آخری دم تک پوری توانائی کے ساتھ جہدوجہد کرتی رہی۔ حالا نکہ یہ براؤنز میڈل ہے۔ لیکن میں حقیقت میں شکرگزار ہوں کہ میں ہندوستان کے لیے کانسہ کا میڈل جیت سکی شاید اگلی بار بہتر ہو۔’’
منو ٹوکیو اولمپک میں میڈل نہیں جیت پائی تھیں۔ منو سے جب پوچھا گیا کہ ٹوکیو کی مایوسی سے نمٹنے کے لیے انہوں نے کیا کیا تو نشانہ باز منو نے کہاکہ آپ اپنی طرف سے کوشش کرتے رہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں کتنا اچھا محسوس کر رہی ہوں، آپ کو نہیں بتا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ سبھی دوستوں، رشتہ داروں اور خیرخواہوں کا شکریہ۔ انہیں کی بدولت میں یہاں کھڑی ہوں۔ آپ سبھی نے میری زندگی کو اتنا آسان بنا دیا۔ میں اپنے کوچ جسپال صاحب، اپنے اسپاؤنسر اوجی کیو اور میرے کوچز کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔



