انٹرنیشنل

ٹرمپ کو قتل کرنے کے پیچھے ایرانی سازش: سی این این

پنسلوانیہ ’ 17؍ جولائی : امریکی نیوز چینل ‘‘سی این این’’ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے منگل کو کہاکہ امریکہ کو گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ایرانی سازش کے بارے میں انٹلی جنس معلومات ملی تھیں۔
ایک امریکی اہلکار کے مطابق سیکرٹ سرویس نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کو بڑھتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔
وائٹ ہاؤز نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ ٹرمپ کے قتل میں مشتبہ شخص کا کوئی امریکی یا غیر ملکی سہولت کار تھا۔
وائٹ ہاوز میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان اڈریان واٹسن نے کہاکہ ‘‘ہم نے کئی بار کہا ہے کہ ہم ٹرمپ انتظامیہ کے سابق اہلکاروں کے خلاف کئی سالوں سے ایرانی دھمکیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ یہ دھمکیاں قاسم سلیمانی کے قتل سے جڑی ہوئی ہیں اور ایران کی انتقامی خواہش بھی ہے۔ ہمارے لئے یہ معاملہ قومی اورداخلی سلامتی کا ہے جس کو ہم اولین ترجیح دیتے ہیں۔’’
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘‘ ان الزامات کے پیچھے کوئی خاص مقصد ہے۔ لیکن یہ بے بنیاد الزامات ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر سے ٹرمپ قصوروار ہیں اور قانونی عدالت میں کارروائی اور سزاء ہونی چاہئے کیونکہ جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم انہوں نے دیا تھا۔ ایران نے اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی اقدامات اٹھائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفتہ کے روز پنسلوانیہ میں ایک انتخابی ریالی میں پہنچنے کے بعد حملہ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایک 20 سالہ مسلخ نوجوان نے تقریبا 150 میٹر کے فاصلے سے ایک عمارت کی چھت سے گولیاں چلائیں تھیں۔ حملے کے نتیجہ میں ٹرمپ کے کان پر زخم آیا ’ جبکہ ہجوم میں شامل ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد امریکی خفیہ سرویس کو تنقید کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button