دہلی

وقف ترمیمی بل : جے پی سی کو موصولہ ای میل کی تعداد کے سلسلہ میں اہم اور ضروری وضاحت

نئی دہلی۔ 17؍ ستمبر ۔ (اردو لائیو): ڈاکٹر محمد وقار الدین لطیفی آفیس سکریٹری کی اطلاع کے بموجب سوشل میڈیا اور اخبارات میں جے پی سی کے حوالہ سے چھپی خبر کہ صرف 84 لاکھ ای میل موصول ہوئے ہیں اس پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے فرمایا کہ جے پی سی کے حوالے سے ای میل کی تعداد کی جو خبر سوشل میڈیا اور گودی میڈیا پر گردش کررہی ہے وہ صحیح نہیں ہے ابھی جے پی سی نے اس طرح کا کوئی ڈاٹا سرے سے بتایا ہی نہیں ہے اور نہ ہی جے پی سی کی طرف سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس لئے ہم اپیل کرتے ہیں کہ مسلمان کسی غلط فہمی کے شکار نہ ہوں اور ایک دوسرے کو بھی تشویش میں پڑنے کا موقع نہ دیں اور خود بھی تشویش میں نہ پڑیں اور غلط خبر کوعام کرکے دوسرے لوگوں کو پریشانی میں نہ ڈالیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button