وزیر اعظم مودی کو ملا روس کا سب سے بڑا شہری اعزاز

ماسکو ’ 9؍ جولائی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک تقریب میں شہری اعزاز ملنے کے بعد ایکس پر لکھا‘‘آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل اعزاز ملنے کے بعد فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں اسے ہندوستانی عوام کے نام وقف کرتا ہوں۔’’
وزیر اعظم نریندر مودی کو روس کے صدر ولادمیر پتن نے ‘آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل’ اعزاز سے نوازا۔ یہ روس کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔ مودی کو دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے غیر معمولی خدمات کے صلہ میں نوازا گیا۔ انہوں نے ایک تقریب میں اعزاز ملنے کے بعد ایکس پر لکھا،’آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل اعزاز ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں اسے ہندوستانی عوام کے نام وقف کرتا ہوں۔ ‘‘آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسل’’ جسے زارپیٹردی گریٹ نے 1698 میں عیسیٰ علیہ السلام کے پہلے مبلغ اور روس کے سرپرست سنت کے اعزاز میں قائم کیا تھا۔ یہ روس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے۔



