دہلی
نائب صدر جمہوریہ ہند کا 6 جولائی سے کیرالہ کا دورہ

نائب صدر جمہوریہ ، تھرووننتا پورم میں ہندوستان کے خلاء ، سائنس اور ٹیکنا لوجی کے انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ایس ٹی )کی 12ویں تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب کریں گے
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ اور ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ 6 اور 7 جولائی 2024 ء کو کیرالہ کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔
اپنے دورے کے پہلے دن، جناب دھنکھڑ ہندوستان کے خلاء ، سائنس اور ٹیکنا لوجی کے انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ایس ٹی ) کی 12ویں تقسیمِ اسناد کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کریں گے اور ہونہار طلباء کو انسٹی ٹیوٹ کا میڈل آف ایکسیلنس پیش کریں گے۔ اگلے دن نائب صدر جمہوریہ کولم اور اشٹامدی بیک واٹرس کا دورہ کریں گے۔