ہندوستان

موبائیل نہ دینے پر 10 سالہ لڑکی نے پھانسی لے لی

ایسٹ کھاسی ہلز’ میگھالیہ ۔ 24؍ ستمبر ۔ (اردو لائیو): ایسٹ کھاسی ہلز ضلع کے ایک گاؤں میں 10 سال کی بچی نے پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔ وہ اپنے ماں باپ سے موبائل فون مانگ رہی تھی۔ انکار کرنے پر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔
یہ واقعہ تھانگسلاں گاؤں کا ہے۔ پولیس کے مطابق فون مانگنے پر بچی کے ماں باپ نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کرکے خاموش کرادیا تھا اور تعلیم پر زور دینے کا اصرار کیا تھا۔
فون نہ ملنے سے لڑکی کافی پریشان ہو گئی۔ اس کے بعد وہ کمرے سے باہر چلی گئی۔ تھوڑی دیر بعد ہی اس نے دوسرے کمرے میں جا کر پھانسی لگا لی۔ لڑکی ماں باپ اسے فوراً ہاسپٹل لے گئے’ لیکن ڈاکٹروں بعد معائنہ اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غم زدہ خاندان کی ہر ممکنہ مدد کی جا رہی ہے اور جن حالات میں لڑکی نے خودکشی کی، انہیں سمجھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button