
ممبئی‘ 8؍ جولائی : ملک بھر میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسم نے آج 11 ریاستوں میں بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ممبئی میں اتوار دیر رات 1 بجے سے سوموار صبح 7 بجے تک چھہ گھنٹوں میں قریب 300 ایم ایم سے زیادہ بارش درج کی گئی۔ جس کی وجہہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ریلوے نے بتایا کہ ٹریک پر پانی بھرنے کی وجہہ سے ممبئی ڈویژن کی 5 ٹرینیں کینسل کر دی گئیں۔ وہیں کچھ لوکل ٹرینیں بھی کئی گھنٹوں کی دیری سے چل رہی ہیں۔ ممبئی میں بی ایم سی نے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولس‘ کالجوں میں آج کے لیے چھٹی اعلان کا کردیا ہے۔
ممبئی میں آج بھی بھاری بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ممبئی میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ 7 جولائی کو صبح 8 بجے سے 8 جولائی کو صبح 6 بجے کے بیچ 22 گھنٹوں کے دوران ممبئی سینٹرل شہر میں 110 ملی میٹر بارش درج ہوئی ہے۔ وہیں، ایسٹرن ممبئی میں 150 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ویسٹرن ممبئی میں 146 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
بی ایم سی کے اہلکاروں نے بتایا کہ پانی بھرجانے کی صورتحال کو کنٹرول کے لیے اہلکار گراؤنڈ پر ہیں۔ نچلے علاقوں سے پانی نکالنے کا کام لگاتار جاری ہے۔ بی ایم سی نے ممبئی کے لوگوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت ضروری ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔
ماحولیاتی کارکنوں نے پانی بھرنے کا ذمہ دار ممبئی میٹرو کے کنسٹرکشن کو ٹھہرایا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پورے شہر میں بنائے گئے کانکریٹ کے اسٹرکچر کے وجہہ سے پانی زمین جذب نہیں پا رہا ہے۔ سڑکیں بھی سیمنٹ کی بنا دی گئی ہیں اور پانی کی نکاسی کا سسٹم اب بھی انگریزوں کے زمانے کا ہے۔
آج 11 ریاستوں میں بھاری بارش کا الرٹ
آئی ایم ڈی نے 8؍ جولائی کو 11 ریاستوں سکم، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، آسام، ناگالینڈ، تریپورہ، میزورم، گوا، مہاراشٹر، کرناٹک میں بہت بھاری بارش کا الرٹ اور 10 ریاستوں اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار، اڈیسہ ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑ، تلنگانہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کیرلہ میں بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
کل کیسا رہے گا موسم:
9 جولائی کو تلنگانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑ، بہار، ساحلی آندھرا پردیش کے الگ الگ جگہوں پر آندھی، بجلی چمکنے اور 30۔40 کیلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔