مہاراشٹرا

مسلمانوں کو مسجدوں میں گھس کر چن چن کر ماریں گے۔ بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے کی دھمکی (ویڈیو)

احمد نگر’ مہاراشٹرا ۔ 2 ؍ ستمبر ۔ (اردو لائیو):مہاراشٹرا کے بی جے پی رکن اسمبلی نیتیش رانے ایک ریالی میں مسلمانوں کے خلاف ایک انتہائی شرانگیز بیان دیتے ہوئے کہاکہ ‘‘ مہنت رامگیری مہاراج کے بارے میں اگر کچھ بولا تو ہم مسجدوں میں گھس کر چن چن کر ماریں گے۔ نتیش رانے نے شر انگیز کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید کہاکہ اگر تمہیں اپنی قوم کی فکر ہے تو ہمارے رامگیری مہاراج (ملعون) کے بارے میں کچھ مت بولو’ ورنہ ہم اس زبان کو رہنے نہیں دیں گے۔’’
نتیش رانے نے مہنت رامگیری (ملعون ) کے خلاف مسلمانوں کے احتجاجی مظاہروں کو لے کر انتباہ دیا۔ نیتیش رانے نے کہا کہ اگر تمہیں اپنی قوم کی فکر ہے تو ہمارے رامگیری مہاراج کے بارے میں کچھ مت بولو۔ ورنہ ہم اس زبان کو صحیح نہیں رہنے دیں گے۔
نتیش رانے کے اس شر انگیز اور بھڑکاؤ بیان پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ اس کے اس بیان کو بھڑکاؤ قرار دیتے ہوئے کانگریس، آر جے ڈی سمیت کئی جماعتوں نے شدید تنقید کی ہے۔


اسی دوران احمد نگر پولیس نے بھی رانے کے خلاف دو مقدمے درج کیے ہیں۔ رانے نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ ‘‘اگر ہمارے رامگیری مہاراج کی طرف… (بدزبانی کا استعمال کرتے ہوئے) نہیں تو یہ کہیں گے کہ مراٹھی میں بول گیا، اس لیے تجھے جو زبان سمجھ آتی ہے، اسی زبان میں دھمکی دے رہا ہوں۔ اگر ہمارے رامگیری مہاراج کے خلاف تم نے کچھ بھی کیا تو تمہاری مساجد کے اندر آ کر چن چن کر ماریں گے۔ اتنا دھیان رکھنا۔’’ اس کے اس بیان کو بھڑکاؤ اور شر انگیز قرار دیتے ہوئے بی جے پی سے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
مجلس اتحاد المسلمین نے نتیش رانے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ مہاراشٹرا مجلس کے رہنماء وارث پٹھان نے نتیش رانے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ تشدد کروانا چاہتی ہے۔نتیش رانے کا بیان بھڑکاؤ ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو نے بھی نتیش رانے اور بی جے پی پر تنقید کی ہے۔
حالیہ دنوں میں ملعون رامگیری مہاراج نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی تھی ۔ جس پر مسلمانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملعون رامگیری مہاراج کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔
جبکہ ہندو شد پسندوں کا ایک طبقہ ملعون رامگیری مہاراج کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ اسی سلسلے میں اتوار کو رامگیری مہاراج کی حمایت میں پروگرام رکھا گیا تھا۔ اسی پروگرام میں نیتیش رانے بھی آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button