فلسطین

فلسطینیوں کے سوا ‘غزہ میں کسی کی حکمرانی منظور نہیں: حماس

غزہ ‘ فلسطین : حماس (اسلامی تحریک مزاحمت) نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہاکہ غزہ کی پٹی کے مستقبل کے بارے میں فلسطینیوں کی مرضی کو نظر انداز کرنے والے کسی بھی منصوبے ‘ تجاویز یا سازش کو قبول نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے صہیونی ریاست کے موقف کو مسترد کردیا ہے جس میں غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینیوں کے کردار کی نفی کی گئی ہے۔
جمعہ کے روز ایک بیان میں حماس نے کہاکہ غزہ کی پٹی کی انتظامیہ ‘ دشمن کو شکست دینے کے بعد فلسطینیوں کے ہی ہاتھ میں رہے گی۔
تمام امتہ مسلمہ سے مطالبہ کرتے ہوئے حماس نے کہاکہ وہ فلسطینیوں عوام کے خلاف صہیونی نسل کشی کی جنگ کو رکوانے کیلئے دباؤ ڈالیں‘ فلسطینیوں کی مدد کریں اور اسرائیلی جنگی جرائم کو روکنے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔
حماس نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے کہاکہ فلسطینی عوام کسی بھی قسم کی سرپرستی ‘ بیرونی حل یا جارحیت کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button