انٹرنیشنل

غزہ میں ‘‘ بے گناہ فلسطینی’’ مارے جارہے ہیں۔ لیکن اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل نہیں روکیں گے: کملا ہیرس

واشنگٹن ۔ 30؍ اگسٹ ۔ (ایجنسیز): امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ غزہ میں قیدیوں کے بدلے جنگ بندی کا معاہدہ ضروری ہے اور یہ کہ علاقے میں بہت زیادہ بے گناہ شہری مارے جا رہے ہیں۔
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارہ نے سی ایناین کو بتایا کہ وہ اسرائیل کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گی، بشمول ہتھیاروں کی ترسیل۔
جب اُن سے جمعرات کو امریکی نیٹ ورک کے ساتھ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ ہتھیاروں کی ترسیل روک دیں گی، تو انہوں نے کہا کہ ‘‘نہیں۔’’
کملا ہیرس نے مزید کہاکہ ‘‘اسرائیل کو خود کا دفاع کرنے کا حق ہے -85 اور یہ کیسے کرتا ہے اس سے فرق پڑتا ہے۔ بہت زیادہ بے گناہ فلسطینی مارے جاچکے ہیں، اور ہمیں یہ معاہدہ مکمل کرنا ہوگا۔’’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button