کھیل

عظیم کرکٹر جیفری بائیکاٹ کی کینسر کی سرجری کامیاب

لندن ۔ 18؍ جولائی: (ایجنسیز): عظیم کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے کینسر کی سرجری کرائی ہے۔ انکا آپریشن کامیاب رہا۔ بیٹی ایما بائیکاٹ نے اپنے والد کے بارے میں بڑا اپ ڈیٹ دیا ہے۔ حالانکہ، ایما نے بتایا کہ وہ ابھی تک اپنے والد سے نہیں ملی ہیں۔
انگلینڈ کے عظیم کرکٹر سر جیفری بائیکاٹ کے گلے سے ٹیومر کو ہٹانے کے لیے یہ سرجری کی گئی۔ یہ اطلاع انکی بیٹی ایما بائیکاٹ نے دی۔ انگلینڈ کے سابق بلے باز نے اس سے پہلے بھی گلے کے ٹیومر کے لیے 2002 میں کیموتھیریپی کا سہارا لیا تھا۔ 83 ساسلہ تجربہ کار کھلاڑی کو مئی میں معلوم ہوا تھا کہ وہ پھر سے اس بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
ایما نے بائیکاٹ کے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، ‘‘سبھی کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرے والد جیفری بائیکاٹ کو گلے کے کینسر کو دور کرنے کے لیے تین گھنٹے کا آپریشن کرنا پڑا۔ انکی سرجری پوری ہو گئی ہے۔’’ انہوں نے کہا، ‘‘میں ابھی ان سے ملی نہیں ہوں لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ سرجری کامیاب رہی۔ ’’
بائیکاٹ نے 1964 سے 1982 تک’ اپنے شاندار کیریئر میں 108 ٹیسٹ میچوں میں تقریباً 48 کی اوسط سے 8,000 سے زائد رن بنائے ہیں۔ انکے نام فرسٹ کلاس کرکٹ میں 100 سنچریاں بنانا شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی اور ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن کے ساتھ انگلینڈ کے سابق کھلاڑیوں ایلن بوچر اور مائکل وان کے ساتھ اس خبر پر رد عمل کا اظہار کیا۔ وان نے اس پوسٹ کو دل والی ایموجی کے ساتھ ‘‘ری پوسٹ’’ کیا۔
لیہمن نے لکھا، ‘‘اس اطلاع کے لیے شکریہ، برائے مہربانی ہماری نیک تمنائیں پورے خاندان تک پہنچائیں۔ خوشی ہے کہ سرجری کامیاب رہی۔’’ بوچر نے لکھا، ‘‘بہت اچھی خبر’’۔ بائیکاٹ نے دو ہفتے پہلے بتایا تھاکہ ‘‘میرا ایم آرآئی اسکین، ایک سی ٹی اسکین، ایک پی ای ٹی اسکین اور دو بایوپسی ہوئی ہیں، جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ مجھے گلے کا کینسر ہے، جس کے لئے سرجری کی ضرورت ہے۔’’
انہوں نے کہاکہ ‘‘ماضی کے تجربہ سے مجھے محسوس ہوا ہے کہ دوسری بار کینسر سے نمٹنے کے لیے مجھے بہترین علاج کی ضرورت ہوگی اور اگر تقدیر نے ساتھ دیا، سرجری کامیاب رہتی ہے تو ہر کینسر مریض جانتا ہے کہ اسے پھر سے اس بیماری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ’’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button