فلسطینمسلم دنیا

صدر ترکیہ کا شہید اسماعیل ہنیہ کی اہلیہ اور بچوں کو فون

انقرہ ۔ ایکم ؍ اگسٹ ۔ (پی آئی سی): ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔
صدر ترکیہ نے اس واقعہ پر شہید ہنیہ کی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور ان کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کیا۔
ترک ایوان صدر کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چہارشنبہ کے دن صدر اردگان نے ہنیہ کی اہلیہ اور بچوں سے فون پر گفتگو کی اور اس غدارانہ قتل پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
بیان میں صدر اردگان نے ہنیہ کے قابل مذمت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس گھناؤنے عمل کا مقصد فلسطینی کاز اور غزہ کی جدوجہد کو کمزور کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس قتل کا مقصد فلسطینی عوام کے حوصلے پست کرنا اور انہیں خوفزدہ کرنا ہے اور یہ سب کچھ صہیونی بربریت کے خلاف جاری جدوجہد کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔
صدر اردگان نے کہاکہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا ہدف وہی ہے جو غزہ میں شیخ احمد یاسینؒ’ عبدالعزیز الرنتیسی اور دیگر شخصیات کو بنایا گیا۔ لیکن صہیونی سازشوں کے باوجود ان کے مذموم عزائم کو کامیابی نہیں ملی ہے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ چہارشنبہ کی صبح ایک قاتلانہ کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔ جب انہیں تہران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button